انقرہ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پڑوسی ملک شام میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔بن علی یلدرم نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ تین فوجی گذشتہ روز شام میں ایک حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس سے یہ واضح ہے کہ کچھ لوگ ترکی کی داعش کے خلاف جنگ پر خوش نہیں ہیں۔اس حملے کا یقینی طور پر بدلہ لیا جائے گا