شام میں لازمی سروس میں بھرتی ہو نے والے فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

151
Syrian opposition military operations department
Syrian opposition military operations department

دمشق ۔10دسمبر (اے پی پی):شام کی اپوزیشن کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے لازمی سروس کے تحت بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔ العربیہ کے مطابق حزب اختلاف نے 8 دسمبر کو دارالحکومت دمشق اور شام کی گورنریوں کی اکثریت پر قبضہ کر لیا اور بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

اپوزیشن نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہاکہ ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ لازمی طور پر بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتا ہے۔ ان کی جان امن میں ہے اور ان پر حملہ کرنا منع ہے۔شام میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تمام دھڑے ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں شامل ہوں گے۔

’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ کے رہنما احمد الشرع نے قبل ازیں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں "ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ” کی فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ گروپ 2011 میں شروع کیے گئے راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔