شام میں متعین روسی فوجیوں کو سفارتی تحفظ کا سمجھوتہ

112

ماسکو ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) روس کی پارلیمنٹ نے شام کے صدر بشارالاسد کے ساتھ حکومت کو ایک معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت ماسکو شام میں اپنی فوج غیرمعینہ مدت تک تعینات رکھ سکے گا۔ اس کے بدلے میں شامی حکومت نے اللاذقیہ شہر میں قائم ’حمیمیم‘ فوجی اڈے پر تعینات روسی فوجیوں کو سفارتی تحفظ فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔ یوں شام میں تعینات رہتے ہوئے روز مرہ کی بنیاد پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود روسی فوجیوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہیں سے بچا جا سکے گا۔