ریاض ۔19مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں اسرائیلی فورسز کی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی علاقے میں جارحیت علاقے کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جو نہ صرف عالمی معاہدے اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مملکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھڑی ہو۔سلامتی کونسل کے رکن ممالک اسرائیلی حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تنازعے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں اور ان خلاف ورزیوں کا محاسبہ کریں۔مملکت نے اس موقع پر شامی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574020