17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کے دارالحکومت دمشق میں کشیدگی ، سکیورٹی دستے پر بم حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں کشیدگی ، سکیورٹی دستے پر بم حملہ

- Advertisement -

دمشق۔10مارچ (اے پی پی):شام کے قدار الحکومت دمش کے علاقے المزہ میں دوران گشت سکیورٹی دستے پر بم حملہ ہوا۔العربیہ کےمطابق یہ واقعہ شام کے صدر احمد الشرع کے اس عزم کے اعلان کے چند گھنٹے بعد پیش آیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ شہریوں کے خون میں ملوث ہر فرد کا احتساب کیا جائے گا۔

ان کا اشارہ ملک کے مغربی ساحل کے واقعات کی جانب تھا۔ادھر شامی وزارت داخلہ نے مغربی ساحل کے حصے میں دو صوبوں لاذقیہ اور طرطوس کے لیے فوجی کمک بھیج دی ہے، اس کا مقصد گزشتہ دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور سابق نظام کے حامی مسلح عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد امن و امان کی صورت حال پر قابو پانا ہے۔یہ واقعات آٹھ دسمبر کو بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد ملک میں دیکھی جانے والی سب سے پر تشدد کارروائیاں ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں