اقوام متحدہ ۔ 7 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے زور دیا ہے کہ شام کے شمال مغربی حصے میں عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔گوتریش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقوں کو عام شہریوں کے تحفظ سے متعلق عالمی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔ ان کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب شامی حکومت کی فورسز اور اس کے اتحادی روس کی طرف سے صوبہ ادلب، حما اور اس سے منسلک علاقوں میں فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ علاقے تحریر الشام کے کنٹرول میں ہیں۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق گزشتہ پیر کو ایسے حملوں میں 43 جنگجو اور پانچ عام شہری مارے گئے تھے۔