انقرہ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے موضوع پر اپریل میں ترکی، روس اور ایران کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔جرمن نشریاتی ادارے نے ترک وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہشام کے موضوع پر اپریل میں ترکی، روس اور ایران کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو گااور اس دوران خطے کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ 8 اور 9 مارچ کو امریکی حکام سے بھی شامی تنازعے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔