شام، باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر فضائی حملے، 23 ہلاک

168
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

دمشق۔ 24 اپریل (اے پی پی) شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول دو علاقوں پر حکومتِ شام نے فضائی حملے کیے، جن میں 23 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ بات ‘سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس’ اور مقامی خبروں میں بتائی گئی ہے۔نواحی علاقے دوما میں گولہ باری سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، چونکہ کئی لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔