- Advertisement -
ویانا ۔ 18 مئی (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اگر شامی صدر بشارالاسد ملک میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کی پاسداری نہیں کرتے تو پھر ہمیں تنازعے کے حل کے لیے متبادل منصو بوں کا جائزہ لینا ہوگا۔عادل الجبیر نے ویانا میں شام سے متعلق 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ”ہمیں بہت عرصہ پہلے پلان بی پر غور کر لینا چاہیے تھا”۔انھوں نے کہا کہ ایک متبادل پلان سے رجوع کرنے اور حزب اختلاف کے لیے فوجی امداد میں اضافے کا انتخاب اب بشار رجیم کے ہاتھ میں ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5307
- Advertisement -