33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشامی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے،امریکا و روس

شامی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے،امریکا و روس

- Advertisement -

ماسکو ۔10مئی (اے پی پی) امریکا اور روس نے شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چند ہفتے قبل طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں روس نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ شام کے حکام کو پابند کرے گا کہ ا±ن علاقوں کی فضائی حدود کے اوپر پروازیں کم کردے جہاں شہریوں کی کثیر تعداد آباد ہے یا وہ علاقے جہاں جنگ بندی میں شریک فریق مکین ہیں۔امریکا نے کہا ہے کہ وہ خطے کے اتحادیوں کی حمایت اور اعانت بڑھا دے گا، تاکہ ا±ن کی سرحدوں کے اندر دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت، اسلحہ یا مالی امداد گھٹائی جائے۔ واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے زور پر ہی شامی حکومت اور صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب بھی اس کی فریقین کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4213

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں