اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):شاہ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا ،ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے 2100 خاندانوں اور شمالی وزیرستان آئی ڈی پیزمیں بھی ریلیف پیکیج کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔
امدادی سامان میں 58000 رضائیاں،گرم شالیں ، بچوںا ور بڑوں کے گرم کپڑوں کی 29000 کٹس شامل ہیں ،شاہ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔