24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان کا اردن میں سیلاب سے جانی نقصان پراظہار افسوس

شاہ سلمان کا اردن میں سیلاب سے جانی نقصان پراظہار افسوس

- Advertisement -

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے بحیرہ مردار کے سیلاب میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ان سے تعزیت کی۔ سعودی فرماں روا نے زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں خادم حرمین شریفین نے باور کرایا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے سعودی عرب اردن کی حکومت اور عوام کی خدمت کے واسطے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں