ریاض ۔ 2فروری (اے پی پی) سعودی عرب میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام 31 واں الجنادریہ ثقافتی میلہ کل بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق الجنادریہ ثقافتی میلے کی پروقار افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سمیت دیگر اہم سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔الجنادریہ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، سمیت کئی دوسری اہم شخصیات اور رہ نماوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شاہی ترانہ پیش کیا گیا۔