شاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرونکس کے گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

187
شاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرونکس کے گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):شاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرونکس کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

جمعہ کے روز شاہ عالم مارکیٹ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹر متعدد گاڑیوں سمیت آگ بجھانے کے لئے شاہ عالم مارکیٹ پہنچ گئے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔