25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاہ لطیف پولیس کراچی کی کارروائی، 3افرادکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

شاہ لطیف پولیس کراچی کی کارروائی، 3افرادکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):تھانہ شاہ لطیف پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتارکرکے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ شاہ لطیف کی حدود، رزاق آباد کے قریب ذاتی دشمنی کے باعث قریبی رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہواجس میں فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔موقع پر موجودٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم رفیق کو حراست میں لے کر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کردیاہے۔پولیس نے گرفتارملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں