اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں اختتام پذیر گزشتہ دنوں ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر حسن بیگ نے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، فضل سبحان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے ایونٹ میں جبران الحق نے کامیابی جبکہ یاور علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مینز ڈبلز کے ایونٹ میں زلان خان/مرتضی خان نے پہلی اور یامین/دایسکی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح لیڈیز سنگلز کے ایونٹ میں فاطمہ علی راجہ نے پہلی اور زینب علی راجہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلزانڈر14، بوائز انڈر12، بوائز انڈر 10، گرلز انڈر 10 کے مقابلے شامل تھے۔