شجرکاری آلودگی کم کرنے کے ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے،ڈپٹی کمشنر

344
شجرکاری آلودگی کم کرنے کے ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کی جانب سےماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا اہم ذریعہ ہے،اور اس سے ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، لہذا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور قدرت کے حسن کا تحفظ اور اس میں اضافہ ہر انسان پر فرض ہے،انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔