22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشجرکاری کے فروغ سے آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل وابستہ ہے،یاسر...

شجرکاری کے فروغ سے آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل وابستہ ہے،یاسر گیلانی

- Advertisement -

لاہور۔22فروری (اے پی پی):محکمہ جنگلات کی جانب سے فاریسٹ کالونی بتی چوک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پودا بھی لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے ، شجرکاری کے فروغ سے ہی ہماری آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل وابستہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہربھر میں شجرکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ تقریب میں محمد نواز سندھیلہ،کنزرویٹر لاہور سرکل،عمران ستار،ڈی،ایف ،او لاہور،فیضان شاہ ،رینج آفیسر راوی پارک ،جناب نعمان گیلانی،جناب خلیل احمد،عرفان گجر نے بھی شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں