شعائر اسلام کے دفاع کیلئے حاضر ہیں، لوئر تناول کے ذمہ دار اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں،چیئرمین لوئر تناول

115

ایبٹ آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):چیئرمین لوئر تناول ایبٹ آباد ملک جاوید احمد تنولی نے کہا ہے کہ شعائر اسلام کے دفاع کیلئے جانی و مالی طور پر حاضر ہیں، لوئر تناول کے عوام سب سے آگے ہوں گے، ذمہ دار اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں، ختم نبوت پر ہمارا پکا عقیدہ ہے، اس مسئلہ پر ہم مر مٹنے کو تیار ہیں، نبی کریمؐ کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔ وہ یہاں خاتم النبیؐ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تناول کے عوام ایک پیج پر ہیں اور وہ تناول کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، لوئر تناول کے منتخب نمائندوں کی مشاورتی بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تناول کی ترقی سے وہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جاوید تنولی نے کہا کہ بند منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کروایا جائے گا، فنڈ کسی دوسرے علاقہ میں ٹرانسفر نہیں ہونے ہوں گے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ ہو گا، منتخب ایم این اے اور ایم پی اے تناول کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اس سلسلہ میں ملاقاتیں کی جائیں گی، ہمارا ایک سیاسی منشور اور جماعت ہے ”صرف تناول کی ترقی“۔