شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ سوشل میڈیا پر وائرل

233

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پر ایک آرٹسٹ نے اپنے پورٹریٹ میں ان بلے بازوں کو دکھایا جو شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہوئے۔ پورٹریٹ میں سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور گیری کرسٹن کو دکھایا گیا۔ شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنی سپیڈ کی بدولت ماضی میں دنیا کے بہترین بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کر چکے ہیں اور رکی پونٹنگ ‘ جسٹن لینگر سمیت کئی بلے باز کی ان کی تیز رفتار بولنگ کا سامنا کرنے سے کترانے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔