- Advertisement -
نئی دہلی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں منگل کی صبح بیٹے کی پیدائس ہوئی جس کا اعلان خود شعیب ملک نے ٹوئٹر پرکیا۔ کرکٹر نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہیںکہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ ثانیہ اور بیٹا بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی طرف سے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کیلئے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور8 برس بعد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119896
- Advertisement -