- Advertisement -
دبئی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 6 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ شعیب (آج) اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں میک کولم کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر شعیب ملک کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن جائیں گے، برینڈن میک کولم نے 2140 اور شعیب نے 2135 رنز بنا رکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے ہی مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119359
- Advertisement -