21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںشمال مشرقی پنجاب، کشمیرمیں کہیں کہیں، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان...

شمال مشرقی پنجاب، کشمیرمیں کہیں کہیں، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):شمال مشرقی پنجاب، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس دوران شمال مشر قی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعرات )کو ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،مری،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (ایئر پورٹ148،سٹی141)، نارووال 81،گوجرانوالہ 67 ، گجرات 59 ، لاہور(ایئر پورٹ 13، سٹی 07)، مری 12 منگلا 04، شیخوپورہ 03، منڈی بہائو الد ین، 02، ، راولپنڈی (نیو کٹاریاں) ،حافظ آباد01، خیبرپختونخوا:کاکول 29 ، مالم جبہ13، بالاکوٹ02،کشمیر: کوٹلی 11، راولاکوٹ 01 ، بلو چستان : بارکھان 02 ، گلگت بلتستان: سکردو 06 ، بو نجی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں