شمالی عراق میں مجوزہ ریفرنڈم سے داعش کے خلاف جاری جنگ کمزور ہوگی ، انٹونیوگوٹرش

94

اقوام متحدہ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے لئے شمالی عراق کے نیم خود مختار کردستان کے علاقے میں 25 ستمبر کو مجوزہ ریفرنڈم سے اس علاقے میں داعش کے خلاف جاری جنگ کمزور ہوگی۔