شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

55
ispr
ispr

راولپنڈی ۔19اپریل (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 19 اپریل 2022 کو شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔