شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک

49
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):میر علی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان نیک محمد شہید اور 7 جوان زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گر د مارے اور 10 زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے دہشت گردوں کے حملے پر پاک فوج کے جوانوں نے بروقت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی ہو گئے۔