25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںشمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ، 60ہزار...

شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ، 60ہزار خاندان اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں تقریباً60ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد کے کوآرڈینیٹر سینیٹر عزیز داوڑ نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور اب تک 60ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانےو الے افرادکو زونگ سم کے ذریعے پچیس ہزار روپے نقد امداد اور 10ہزار روپے کرائے کی مد میں دیئے جارہے ہیں ۔ عزیز داوڑ کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افرد کے اپنے آبائی علاقوں میں گھر تباہ ہیں جبکہ ان کو عارضی رہائش کے لئے مشکلات کاسامنا ہے اور بے گھر افراد کے پاس عارضی رہائش کے لئے خیمے نہیں ہیں اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32090

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں