30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںشمالی وزیرستان کے علاقے دردونی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، پاک...

شمالی وزیرستان کے علاقے دردونی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، پاک فوج کے 6 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل

- Advertisement -

راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے دردونی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 6 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں