شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کے 2 جوان شہید

133
Successful operation
Successful operation

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12/13 نومبر 2023 کی رات شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبداللہ (عمر: 25 سال، رہائشی: مردان)، سپاہی محمد سہیل (عمر: 19 سال، رہائشی: تھرپارکر) شہید ہوگئے۔علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔