34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںشمسی توانائی سے عوام کوبلاتعطل سستی بجلی فراہم ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا...

شمسی توانائی سے عوام کوبلاتعطل سستی بجلی فراہم ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

- Advertisement -

پشاور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ شمسی توانائی وقت کی ضرورت ہے جس سے عوام کوبلاتعطل سستی بجلی فراہم ہوگی، بجلی کے متبادل ذرائع پیداوار نہ صرف قابل عمل بلکہ جدید دنیا کی ضروریات کے عین مطابق بھی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کو گرین ٹیکنالوجی اور قدرتی ماحول کی ضرورت ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں اس پر بڑی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں سولرانرجی ٹریڈ یونین اور پاکستان الٹرنیٹ انرجی ایسوی ایشن کے تعاون سے منعقدہ دوہ روزہ سولر شوسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایکسپو میں چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان، منتظمین نبیل باری، آفتاب اشرف،حمیدمروت جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ پاک ڈیٹا کام سمیت سولر انرجی سے وابستہ کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

ایکسپو میں سولر انرجی کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے80 کے قریب سٹالزلگائے گئے تھے جن میں سولربیٹریز، سولرفین، سولر انورٹرزاوردیگراشیاء رکھی گئی تھیں۔ گورنرنے ایکسپومیں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور پشاور میں ایکسپو کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ شمسی توانائی وقت کی ضرورت ہے جس سے عوام کوبلاتعطل سستی بجلی فراہم ہوگی،صوبہ میں 6 ہزار گھروں،8 ہزار سکولوں،4 ہزار مساجدکو شمسی توانائی پر منتقل کیاجاچکاہے جبکہ صوبہ میں ٹیوب ویلزاورمختلف اداروں کوبھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، شمسی توانائی کا استعمال نہ صرف ایک سستی بجلی کاحصول ہے بلکہ یہ ایک ماحول دوست اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا بھی ذریعہ ہے،وفاق و صوبائی حکومت سولر انرجی سمیت متبادل توانائی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ انہیں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

گورنرنے کہاکہ ملک کوتوانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ دوسری طرف ہمارا صنعتی شعبہ بھی اس سے شدید متاثر ہورہا ہے،خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں پر سولر انرجی کی پیداوار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

گورنرنے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں،سولرسسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے ملک میں صنعتوں کو فروغ ملے گا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ گورنرنے ایکپسو کے شرکاء کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ نمائش پشاور سمیت صوبہ کیلئے سود مند ثابت ہوگا اور عوام کونہ صرف سولر سسٹم کی تنصیب بلکہ اس کی آفادیت سے آگاہی بھی حاصل ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں