شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی، حماد اظہر

129
میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی، وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویلز پر نیٹ میٹرنگ نصب کرنے میں کسانوں کو آگاہی فراہم اور تمام رکاوٹیں فوری تور پر دور کی جائیں۔

اس سہولت سے ٹیوب ویل کے بجلی کے بل میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 25 کلوواٹ تک کی نیٹ میٹرنگ کے لئے کسی لائسنس یا این او سی کی ضرورت نہیں۔