کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے اُن تمام زرعی صارفین کے برقی کنکشنزمنقطع کرنے کاعمل جاری ہے جنہیں حکومت کی جانب سے فیز ٹو کے تحت رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے اس منصوبہ کے دوسرے مرحلہ (یعنی فیزٹو) پر کام جاری ہے۔کیسکوکی مختلف ٹیموں نے ضلع کوئٹہ،خضدار،مستونگ، نوشکی، خاران اور ہرنائی کے علاقوں میں ابتک 2337 زرعی کنکشنز منقطع کردئیے ہیں۔ اسکے علاوہ1862 زرعی ٹرانسفارمرز جبکہ 1233بجلی کھمبے اوراُن سے منسلک دیگر برقی آلات اُتاردئیے ہیں تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے دوسرے مرحلہ (یعنی فیزٹو)کے تحت کوئٹہ میں کرانی، کچلاک،سریاب اوردشت کے علاقوں سمیت مستونگ، کانک، کردگاپ،نوشکی، خاران،نال، باغبانہ، زہری، خضدار اور ہرنائی میں زرعی صارفین کو رقوم کی ادائیگی کردئیے ہیں اورکیسکواُن زرعی کنکشنز کو اپنے نیٹ ورک سے منقطع کررہی ہے۔ لہٰذایسے تمام زرعی صارفین جنہیں سولرائزیشن کی مدمیں حکومت کی جانب سے رقم مل چکے ہیں وہ اپنے زرعی کنکشنز منقطع اور زرعی ٹرانسفارمرزواپس کرنے کے عمل میں کیسکوٹیموں سے تعاون کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571712