- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 26 مارچ (اے پی پی):مانسہرہ کی شنکیاری پولیس نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں کریکر اور پٹاخے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے شنکیاری بازار میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں کریکر اور پٹاخے برآمد کر کے ملزم حسن احمد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی جیسے اقدامات نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ معاشرتی امن کے بھی خلاف ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576415
- Advertisement -