- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ٹی ڈی اے پی نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے 2جنوری2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق تین روزہ عالمی نمائش17 سے 19مئی2017ءتک منعقد ہوگی۔ چاول، گوشت، پھل، سبزیاں، خشک پھل اورسمندری خوراک سمیت دیگرمختلف غذائی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33815
- Advertisement -