شورکوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):شورکوٹ، کھانسی،شوگر اور کئی ادویات کی قیمتوں میں 18 فیصداضافہ کر دیا گیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کھانسی کی ادویات کی قیمت 126 سے بڑھا کر 165 روپے کر دی گئی، شوگر کی ادویات 400 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ۔ کمپنیز کی جانب سے تقریبا 18 فیصد تک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
میڈیکل سٹور والوں کا کہنا ہے کہ گاہک آکر بحث تکرار بھی کر رہے ہیں کہ پہلے قیمتوں میں اور اب کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ دکانداروں نے کہا کہ حکومت فوری نوٹس لے اور ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔