شورکوٹ،61.5ملین مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی

118
Chief Minister of Punjab

شورکوٹ ۔ 24 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی تحصیل شورکوٹ میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے قبضہ مافیا سے 125 کنال سرکاری زمین واگزار کروالی۔

واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 61.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 7 سے 4 کنال چک نمبر 501 سے 41 کنال چک نمبر 412 سے 80 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے اس موقع پر کہا کہ کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔