اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےکراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیر کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ کینسر ہسپتال ملک کا سب سے بڑا مرکز شفا ہو گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یہ دیکھ کر ان کا دل اس احساسِ عظیم سے سرشار ہے کہ یہ کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا جو طب و علاج کےجدید ترین سازوسامان سے آراستہ ہو گا۔