23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںشکرقندی کے کاشتکاروں کوکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

شکرقندی کے کاشتکاروں کوکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔13جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو آبپاشی، گوڈی اورکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے ۔ ایگریکلچر آفیسر (ٹیکنیکل)محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے”اے پی پی“کو بتایا کہ کہ اگر بارشیں زیادہ نہ ہوں تو شکرقندی کی کم ازکم 7سے8بار آبپاشی یقینی بنائی جائے اور شروع میں 2سے3مرتبہ ہرہفتہ بعد کی جائے تاہم بعدمیں آبپاشی کا وقفہ 15سے20دن تک بڑھایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ شکرقندی کی کاشت جون کے وسط تک کی جاسکتی ہے جواگست اور ستمبرکے مہینہ میں پک کر تیارہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکرقندی کی وائٹ سٹار نامی قسم سب سے اچھی پیداوار دینے کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دوآبپاشیوں کے بعد کاشتکار فصل میں موجود جڑی بوٹیاں اور خود روپودے تلف کردیں اورایک یادوبار مناسب وتر میں گوڈی بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جب شکرقندی کی بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کرکے پودوں کیساتھ مٹی چڑھا دی جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=368835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں