شہباز شریف نے ضد کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا اور اب خود ہی چھوڑ کر چلے گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

76

سیالکوٹ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہواز شریف کے ترجمانوں نے انکی صحت کے حوالے سے واویلا مچا رکھا تھا۔شہباز شریف نے ضد کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا اور اب خود ہی چھوڑ کر چلے گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم اور نصاب پر کام کر رہی ہے اورتمام صوبائی حکومتیں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیںہم تعلیمی پالیسی میں صرف داخلے ہی نہیں جاب پورٹل بھی بنا رہے ہیں۔تاکہ با صلاحیت نوجوان تعلیم سے فارغ ہوتے ہی بر سر روزگار بن سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر روزگار کے مطابق تعلیم دی جائیگی ۔دنیا میں بدلتے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔حکومت جلدجدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم لا رہی ہے تاکہ طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اس وقت ای کامرس کے مطابق میسر سہولتیں ناکافی ہیں حکومت ٹیوٹا کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان جاب پورٹل کے مطابق پروگرام بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتیں اہداف کے مطابق استعمال کرسکیںاس ضمن میں نوجوانوں کیلئے تعلیم و تربیت کا ایک لائحہ عمل طے کر رہے ہیںاور اسی سلسلہ میںدور دراز علاقوں کے کالجز میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ویمن کالجز میں ٹیوٹا کے تحت پروگرامز شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کو بااختیار بنا کر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے حکومت خواتین کیلئے ان کی تعلیم کے مطابق روزگار کا پروگرام بنا رہی ہے۔اور کہا کہ ملک میں صنعتوں کا فروغ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاںکی جا رہی ہیں۔