شہباز شریف کی ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر ترک صدر کو مبارک باد

269

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کی جانب سے ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد پیش کی ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ برادر ملک ترکیہ کی ملکی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔اس کامیابی کا سہرا رجب طیب اردوان کی ہمہ جہت قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے ترکیہ کی دفاعی صنعتکاری اور ترکیہ کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی کے بعد استقبالیہ تقریب بہت متاثر کن تھی۔