شہد کی برآمدات کا سالانہ مالیتی حجم 5 ارب روپے سالانہ ہے

181

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) شہد کی ملکی برآمدات کا سالانہ مالیتی حجم تقریباً5 ارب روپے سالانہ ہے اور زیادہ تر شہد خلیجی ممالک کو برآمد کیاجاتا ہے۔ شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد برآمد کرنے والوں کی تنظیم خیبرپختونخوا کے صدر سلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں شہد کے کاروبار سے وابستہ زیادہ تر افراد کا تعلق افغان مہاجرین سے ہے جبکہ شعبہ سے وابستہ پاکستانیوں کی تعداد 10فیصد کے قریب ہے