شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

62
وفاقی وزیر ریلوے کا ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پیش کرنے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے،وہ تمام فوجی جوان جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ہماری قومی تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے اپنے شہداء کے خاندانوں کو مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہوں۔ میں ان تمام شہریوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے کی روشنی میں نظریہ پاکستان کی پیروی مضبوط دفاع کے ساتھ کریں گے،میری دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہےاور ترقی کرتا رہے۔