شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، افتتاحی روز ایس ایس ہاکی کلب اور المجاہد ہاکی کلب فاتح

125
ہاکی

فیصل آباد۔7ستمبر (اے پی پی):ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیر انتظام شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ایس ایس ہاکی کلب اور المجاہد ہاکی کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ٹوڑنامنٹ کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل آباد کے صدر راجہ نادر مختار نے کیا۔

ٹورنامنٹ سیکرٹری یامین بھٹی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔اس موقع پر چیئرمین ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی اولیمپئن راؤ سلیم ناظم بھی موجود تھے۔میچ شروع ہونے سے قبل شہدائے پاکستان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ زرعی یونیورسٹی ہاکی گراؤنڈ، فیصل آباد میں کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایس ایس کلب نے حوالدار صدیق کلب کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔دوسرے میچ میں المجاہد ہاکی کلب نےفیصل آباد ہاکی اکیڈمی صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔