شہر اولیاء میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر ملتان

156
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

ملتان۔ 24 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاء میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی۔10 لاکھ 23 ہزار سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم میں قطرے پلائے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہبازشریف ہسپتال میں تین روزہ قومی پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور کھلونے تقسیم کئے۔رضوان قدیر نے مزید کہاکہ 3 روزہ پولیو مہم کے بعد دو روز فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دیکر عوامی مقامات پر کیمپ لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد پر خصوصی فوکس کیا جائے گاجبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔