ملتان ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے مختلف چوکوں پر خوبصورت یادگاریں بنانے کاآغاز کر دیا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ ڈا چوک اور ملتان آرٹس کونسل چوک پر تعمیر کی جانب والی یادگاروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیر کی جانے والی یادگاروں کو نجی سیکٹر کے تعاون سے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے،یادگاروں کی طرز تعمیر میں ملتانی ثقافت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیر کی جانے والی یادگاروں کو نجی سیکٹر کے تعاون سے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے، یادگاروں کی طرز تعمیر میں ملتانی ثقافت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585353