- Advertisement -
راولپنڈی۔12مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ نقدی،اسلحہ و شراب برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمدہوئی۔راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےآٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا اور 40لیٹر سے زائد شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596100
- Advertisement -