راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عامر سے کلا شنکوف معہ ایمونیشن، ملزم آصف سے رپیٹر 12 بور معہ ایمو نیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عزیزاللہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم دوست محمد سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،
رتہ امرال پولیس نے ملزم کامران سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم وقاص سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم کاشف سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم ذیشان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،
جاتلی پولیس نے ملزم شعیب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عثمان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم انس سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ظفر سے ایک چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔