شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم تیز 6 گداگروں گرفتار

119
beggars have been arrested

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی اور 6 گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اے سی رورل کی جانب سے کارروائی کےدوران تھانہ لوہی بیر اور ہمک کی حدود میں کارر وائی کرتے ہوئے 6 بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانہ پہنچا دیاگیا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہری وفاقی دارالحکومت میں گداگری کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور ان گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔