26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر بھرمیں شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت20ملزمان...

شہر بھرمیں شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت20ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔29اگست (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت20ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم ساجد سے 96بوتل شراب،مورگاہ پولیس نے ملزم فلپس مسیح سے 96بوتل شراب،سول لائن پولیس نے ملزم نقاش سے 15لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم عاصم سے 12لیٹرشراب،ملزم اشفاق سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔

وارث خان پولیس نے ملزم خالد خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم سلمان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم حمزہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،ملزم بلال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم شہزاد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم ربنواز سے رائفل 12بورمعہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم واجد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم فضل الرحمن سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم حسیب سے 01پستول9mmمعہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم بلال سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،راوت پولیس نے ملزم اسلم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم حسیب سجاد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اظہر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 02 موبائل فون اور مسروقہ رقم 25000 روپے برآمدکر لیے۔

- Advertisement -

ٹیکسلا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سہیل کو گرفتار کیا،مجرم اشتہاری سہیل رواں سال سے پولیس کو مطلوب تھا،واہ کینٹ پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ارشد کو گرفتار کیا،مجرم اشتہاری ارشد سال 2020 سے پولیس کو مطلوب تھا۔کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں ربنواز،الیاس،ندیم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم35ہزار روپے،03موبائل،01گاڑی،02موٹرسائیکل اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں