شہر میں شراب سپلائرز اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 8ملزمان گرفتار

156
غیرقانونی اسلحہ

راولپنڈی۔28ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرزاور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن اور5 لیٹرشراب برآمدکرلی۔تفصیلا ت کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم اویس سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ماجد سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،

صادق آباد پولیس نے ملزم اکرم سے ایک چاقو،ریس کورس پولیس نے ملزم بابر سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم نیک زلی سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم ساجد سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم راحیل سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،سٹی پولیس نے ملزم عاطف سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔